پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ساتھ جیل میں کیسا سلوک کیا گیا؟

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے حال ہی میں اداکارو میزبان احمد بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے جیل میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بتایا۔

صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں بچوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنا مشکل ہو جاتا تھا۔ جیل میں قید باقی خواتین ہفتے میں 3 دن اپنے گھر فون کر سکتی تھیں لیکن انہیں پی سی او کی سہولت میسر نہیں تھی۔ اگر کوئی پریشانی ہوتی تو وہ اپنے گھر رابطہ نہیں کر سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے رہائی کے بعد پہلا کام کیا کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں قید کے دورن ان کی بیٹی جھولے سے گر گئی اور 6 ہفتے تک جیل میں ان سےملنے نہیں آئی اور وہ اس بات سے لا علم رہیں اور خاندان کے کسی فرد نے انہیں بتایا کیونکہ وہ جیل سے باہر آ کر بیٹی کو دیکھ نہیں سکتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ایک دن وہ کورٹ جا رہی تھیں تو ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے پوچھا کہ آپ کی بیٹی کیسی ہے جس پر وہ حیران و پریشان ہو گئیں اور والدہ نے ملاقات کے دوران بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کرائی تو جج صاحبہ نے والدین کا کورٹ میں آنا بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید رہا، آئندہ نامناسب زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ انہیں طرح طرح سے  ذہنی ٹارچر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے خاوند نے بہت سپورٹ کیا اور وہ ان کی وجہ سے جیل میں بھی رہے۔ اپنے خاوند کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خاوند کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی نہیں تھا لیکن اب وہ بھی لیڈر بن گئے ہیں اور جگہ جگہ تقریریں کرتے ہیں۔

صنم جاوید کا کہنا تھا کہ بیٹیاں سپورٹ کرنے کے لیے ہوتی ہیں، اور ان کے والدین نے ایک مثال سیٹ کی کہ لڑکا اور لڑکی کچھ نہیں ہوتا اور وہ کسی سے نہیں ڈرے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا، اسی احتجاج کے دوران عسکری تنصیبات پر بھی دھاوا بولا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمے سے بری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم