آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اگلے 3 سال کے لیے قرض پروگرام کی منظوری دی ہے، ہم اعتماد کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

محمد اورنگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے، مہنگائی کم اور شرح سود بھی نیچے آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں نے ہم پر اعتماد کیا ہے، اب ہماری کرنسی مستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، اب مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو تو اس کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب ہمیں ہمیں ماضی بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں معیشت کے اشاریے اچھے ہیں، حکومت کے بدترین مخالف نے بھی اعتراف کرلیا

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہماری محنت جاری رہی تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟