معیشت کے اشاریے اچھے ہیں، حکومت کے بدترین مخالف نے بھی اعتراف کرلیا

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم سے معاہدے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، معیشت کے اشارے اچھے ہیں، اور ایک سال پہلے سے بہتر صورت حال ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، امید ہے کہ گروتھ کے حوالے سے بھی اگلے 3 سے 4 ماہ میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

اسد عمر نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، کڑے فیصلے وزیراعظم کے لیے نہیں عوام کے لیے تھے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جو حوصلہ افزا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہاکہ میں نے اٹھارویں ترمیم پر ابھی تک عملدرآمد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری پر اظہار اطمینان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہماری محنت جاری رہی تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں