پشاور میں دستی بم کے دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں چارسدہ روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دستی بم دھماکے کے باعث ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکہ خزانہ شوگر ملز کے قریب ہوا جہاں کباڑ کا کام کرنے والے 10 سالہ ابرار کو کچرے کے ڈھیر سے ایک دستی بم ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوگیا۔

ایس پی رورل ڈویژن انعام جان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp