کراچی میں 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز، کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2024 کا آغاز ہوگیا ہے، فیسٹیول میں 150 سے زائد پرفارمنسز پیش کی جائیں گی اور 450 فنکار آپنے فن کا مظاہرہ  کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی لٹریچر فیسٹیول میں حروف تہجی والے ملبوسات توجہ کا مرکز بنے رہے ؟

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت ورلڈ کلچر فیسٹیول 2024 کا آغاز ہو گیا ہے اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے فیسٹیول کے آغاز پر کہا ہے کہ فلسطین، ترکیہ، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جرمنی، چین، آسٹریلیا، روس، مصر، عراق، جنوبی افریقہ، اٹلی، جاپان، سری لنکا، جنوبی کوریا، ناروے ، برازیل، اسپین، بیلجیئم، یوکرین، اومان، قطر، مالٹا، زمبابوے ، بنگلادیش، آذربائیجان، اسکاٹ لینڈ، ہنگری، فرانس، یوگنڈا، بیلاروس، آئرلینڈ، کوسووا، برونڈی، کانگو، روانڈا، الجزائر، سوئٹزرلینڈ کے 450 سے زائد فنکار شریک ہوں گے اور 150 سے زائد پرفارمنسز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ فنکار سہیل احمد پاکستان لٹریچر فیسٹیول کوئٹہ کی بابت کیا کہتے ہیں؟

پاکستان اور بین الاقوامی تھیٹر، میوزک، ڈانس گروپ کی پرفارمنس کے علاوہ فائن آرٹ بھی فیسٹیول میں شامل ہے، قوالی اور کلاسیکل رقص، اختر چنال، وہاب بگٹی، مائی ڈھائی، انسٹرومنٹلسٹ عبداللہ، فقیر ذوالفقار کے علاوہ سارنگی، بانسری جیسے ساز بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے، 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 تھیٹر ، 55 میوزک، 50 ڈانس پرفارمنسز، 20 ورکشاپس، 10 ٹاک اور 5 فائن آرٹ ایگزیبیشن شامل ہیں۔

مختلف انٹرنیشنل گروپس جامعہ کراچی اور مختلف یونیورسٹیز کے طلبا کے ساتھ ورکشاپس بھی کریں گے، گلگت، کشمیر، پنجاب، کے پی کے ، بلوچستان اور سندھ کا فوک فیسٹیول پیش کیا جائے گا، اردو، سندھی، انگلش اور مختلف زبانوں کے تھیٹر فیسٹیول میں شامل ہوں گے۔

مصنف، مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے کہا ہے کہ یہ احمد شاہ صاحب کا کمال ہے کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے پہلی بار 40 ممالک کے لوگ آرہے ہیں، آپ جانتے ہیں اسلام آباد، بلوچستان اور پنجاب میں کیا ہو رہا ہے ۔

انور مقصود نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں پر کلچر کے حوالے سے فیسٹیول ہورہا ہے، ایسے حالات میں جب لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں تو 40 ممالک سے لوگ پاکستان کراچی آرہے ہیں، یہ سندھ کی محنت اور محبت ہے کہ اتنا بڑا فیسٹیول ہورہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اتنے ممالک کا ایک ساتھ جمع ہونا ایک ہجوم برپا کرے گا، جس کو پُوری دنیا دیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک ایشیا کے لیے فوربز انڈر 30 کی لسٹ میں شامل

صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فیسٹیول کی کامیابی کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی اس طرح کے پروگرام سے دنیا میں پاکستان کا ایک سافٹ امیج جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول 26 ستمبر 2024 سے 30 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp