شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات، رؤف حسن تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیئر رہنما شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکریٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے دستخطوں سے دونوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوگیا

نوٹیفکیشنز میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ وقاص اکرم اپنی چیئرمین پی اے سی نامزدگی سے بے خبر نکلے

واضح رہے کہ اس سے قبل رؤف حسن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے