بڑے ریٹیلرز کی غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع پر ایف بی آر کیا انعام دے گی؟

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعرات کو انٹیگریٹڈ ٹیئر-1 ریٹیلرز کے صارفین کے لیے ایک انعامی اسکیم کا اعلان کیا، جو بڑے ریٹیلرز یعنی خوردہ فروشوں کی جانب سے جاری کردہ غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع دیں گے۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز، 2006 میں ترمیم کرتے ہوئے اپنے حالیہ ایس آر او کے ذریعہ صارفین کو اس اسکیم سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے

انعامی اسکیم کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے مطابق انٹیگریٹڈ ٹیئر-1 کیٹگری کے ریٹیلرز یعنی خوردہ فروشوں کے صارفین خوردہ فروش کی جانب سے جاری کردہ غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع دینے پر اسی کیٹگری کے خوردہ فروشوں  سے اپنی خریداریوں کے سلسلے میں انعامات کے حقدار ہوں گے۔

غیر تصدیق شدہ رسید ملنے کی صورت میں، صارفین مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، درخواست یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعے معاملہ کی اطلاع ایف بی آر کو دے سکتے ہیں، اس ضمن میں انہیں اپنے کوائف سمیت شناختی کارڈ، موبائل فون، آئی بین نمبرز سمیت ڈیجیٹل ادائیگی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے تیار

اس کے علاوہ شکایت کنندہ صارف کو غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصویر اور کاروباری احاطے کی ٹیگ شدہ تصویر جس نے غیر تصدیق شدہ انوائس جاری کی ہے، بھی شیئر کرنا ہوگی۔ ’صارف کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں انعام کا دعویٰ کرنے کا حق ختم ہو جائے گا۔‘

غیر تصدیق شدہ انوائس یعنی رسید کی صورت میں، کمشنر ان لینڈ ریونیو کے آئرس لاگ ان میں ایک الرٹ تیار کیا جائے گا اور وہ انعام کے لیے صارف کے حقدار ہونے کے لیے غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصدیق کریں گے۔

مزید پڑھیں: تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر نے مزید کہا کہ اگر صارف کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کسی بھی مرحلے پر غلط یا نامکمل پائی جاتی ہیں تو انعام کی تقسیم میں تاخیر کی ذمہ داری صارف پر عائد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟