وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع کرسٹیز بیکری کے باہر پولیس نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب لوگ بیکری کے باہر جمع تھے اور تصاویر و ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے، اور اس دوران گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی تھا۔
کرسٹیز ڈونٹ کے باہر پولیس کا ایکشن، 6 افراد گرفتار، ایک شخص کے ہاتھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا بھی تھا۔۔!! pic.twitter.com/tEKEilyjgw
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 27, 2024
یہ بھی پڑھیں فیصل آباد: معروف بیکری کے کیک سے مبینہ طور پر چھپکلی برآمد، میمز کی چاندی
چیف جسٹس پاکسان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد آؤٹ لیٹ پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔
ڈونٹس بیکری پر آنے والے افراد وہاں آکر خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں، اور دو روز سے یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ 25 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اسلام آباد کی ایک ڈونٹس بیکری (کرسٹیز بیکری) پر کام کرنے والے سیلز مین نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔
یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی اور وکیل اسلامک یونیورسٹی کے درمیان تلخ کلامی
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر خاص و عام نے کرسٹیز بیکری کا رخ کرلیا، تاہم کرسٹیز بیکری کی انتظامیہ نے ملازم کے فعل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے معذرت کی ہے۔