مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی جانب سے مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی نے مسجداقصیٰ میں حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ طور قرارداد منظور کی ہے۔

قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قراردار میں عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔  قراردار میں اسرائیلی حلمہ کو بدترین دیشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز طلوع آفتاب کے وقت مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے بدھ کے روز فسادات کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مشتعل فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے نہتے نمازیوں پر دستی بم پھینکے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد نمازیوں کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی