پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت  گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیر لیا، مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

پنجگور پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشگردوں نے فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا ہے، یہ واقعہ پنجگور کے علاقے خداآبادان میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں مزدور رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے ضلع چاغی میں گولیوں سے چھلنی 5 لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق رات کے تقریباً ساڑھے 9 بجے دہشگردوں نے مکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پنجگور سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ملتان ڈویژن کے شجاع آباد علاقے سے ہے، جن کی شناخت ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار احمد، سلمان، اللہ وسایا اورمحمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ایک شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پنجگور فاضل بخاری نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قتل ہونے والے مزدور پنجگور میں تعمیراتی کام سے منسلک تھے۔ تاہم واقع کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ حرکت کی ہے ۔ گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سات بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مجرموں کو کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف کا کہنا ہے پاک سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ بلوچستان حکومت نے دہشت گردوں سے چن چن کر بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل

صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کہا نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا نہتے مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟