موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اسٹوڈنٹس کے جینز پہننے پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی یونیورسٹیز اور کالجز موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے، بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالجز اور یونیورسٹیز میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافے اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے طلبہ و طالبات کے یونیفارم کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کرتھے، انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کالجز اور جامعات کے 60 فیصد طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، صدر مملکت

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی طرف جاری نوٹفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات ٹی شرٹ اور جینز نہیں پہن سکتے، طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟