سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے لیے ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کردیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں فلسطینی عوام کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اس اقدام کا مقصد فلسطین، خاص طور پر غزہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانا اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیج تعاون کونسل اور آسیان نے 1967 والی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا
یہ مالی امداد سعودی عرب کے فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ عزم اور انسانی بحرانوں میں ان کی مدد کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔