عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: ایف آئی اے کو 11 اکتوبر تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری سے متعلق فیک ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کو 11 اکتوبر تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل ہونی چاہیے پھر میرٹ پر اس کیس کو حل کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اور ایکس ڈاٹ کام کے آفس پاکستان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خیبر پختونخوا ہاؤس چھاپہ مارا گیا، انہوں نے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔

عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں لوگ ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ پر تعینات ہوتے ہیں لہذا ان کی جانب سے روزنامچے میں اندراج ممکن نہیں رہتا، جس پر چیف جسٹس بولیں؛ لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں آپ یہ باتیں بتا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت، جج کے اہم ریمارکس

ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر مہلت طلب کرتے ہوئے عدالت کو یقین دلایا کہ ایف آئی اے اس کیس کو مثالی بناتے ہوئے حل کرے گی، اس دوران چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا؛ آپ کیا پڑھ پڑھ کر میرے اوپر پھونک رہے ہیں، آپ روسٹرم پر سائیڈ پر ہو جائیں۔

عدالتی استفسار پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ تفتیش کرنے والی کمیٹی کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، انہیں 2 سے 3 ہفتے دیے جائیں، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایاکہ ملزم حیدر علی شامل تفتیش ہو چکا ہے اس کا موبائل فورینزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا ہے، جبکہ کہ گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: فیک پارٹی، فیک ویڈیو اور تصاویر پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری

ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر عدالت نے ایف آئی اے کو 11 اکتوبر تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل ہونی چاہیے پھر میرٹ پر اس کیس کو حل کریں، لاہور ہائیکورٹ نے ایکس ڈٖاٹ کام اور فیس بک کی لیگل حیثیت پر بھی دلائل طلب کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ