اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے، امریکی و اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، سرحد پر بھاری توپ خانے اور گولہ باری اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملہ کیا تو بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ

پیر کو رات گئے عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملے کے لیے بھارتی تعداد میں ٹینک اور گولہ بارود لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب پہنچا دیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان پرزمینی حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو تصدیق کی ہے اسرائیل نے امریکا کو لبنان میں متعدد کارروائیوں خاص طور پر زمینی حملے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اور اس وقت اسرائیلی افواج لبنان کے ساتھ سرحد کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف محدود کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:لبنان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی سفارتخانے کے اقدامات

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمیں کئی آپریشنز کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور وہ اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں سے متعلق بھی آگاہی رکھتے ہیں۔ اسرائیلی حکام سے اس حوالے سے کچھ امور پر بات بھی ہو گئی ہے۔

ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل لبنان میں محدود زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو جلد ہی شروع ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم اُمہ متحد ہو کر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دے، آیت اللہ خامنہ ای

امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی منصوبہ بند مہم 2006 میں حزب اللہ کے خلاف اس کی آخری جنگ سے محدود ہوگی اور اس میں اسرائیلی سرحدی علاقوں کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آپریشن سے واقف اسرائیلی شہری کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی فورسز نے لبنان میں محدود پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ