وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت فلی فنڈڈ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس فلی فنڈڈ اسکالر شپ پروگرام کا مقصد بلوچستان کے محنتی و ہونہار طلبا و طالبات کو اعلیٰ معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
بیف کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت مندرجہ اسکالرشپ اسکیمات کا اعلان کیا گیا ہے:
اسکالر شپ پروگرام برائے شہدا:
بلوچستان کے لوکل، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حامل وہ شہدا جنھیں محکمہ داخلہ یا قبائلی امور نے شہید قرار دیا ہو، ان شہدا کے بچوں کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان شہدا کے بچے جو نرسری تا ماسٹرز پروگرام سیشن 2024 میں بلوچستان یا پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہوں، درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔
اسکالر شپ پروگرام برائے ڈسٹرکٹ ٹاپرز:
بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حامل وہ طلبا جنھوں نے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان 2024 بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن یا فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے پاس کیا ہو اور طالب علم اپنے متعلقہ ضلع میں ٹاپ 5 پوزیشنر میں ہو۔
یہ بھی پڑھیے: ہونہار اسکالرشپ پروگرام: پنجاب کے طلبا کب اور کیسے اپلائی کریں؟
1۔ طالب علم نے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کا امتحان بلوچستان کے سرکاری اسکول یا کالج سے پاس کیا ہو، 2۔
میٹرک ٹاپرز کے لیے: میٹرک پاس طلبا و طالبات پاکستان کے کسی بھی ادارے میں انٹرمیڈیٹ تک فلی فنڈڈ اسکالرشپ کے لیے اہل ہیں۔
انٹر میڈیٹ ٹاپرز کے لیے: انٹرمیڈیٹ پاس طلبا و طالبات گریجویشن یا پروفیشنل ڈگری پروگرام کے لیے پاکستان کے کسی بھی سرکاری ادارے یا بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت منظور شدہ تعلیمی اداروں میں 16 سالہ تعلیم تک اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بیرون ملک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کے پاس کیا قابلیت ہونی چاہیے؟
3۔ اسکالرشپ پروگرام برائے اقلیتی طلبا:
بلوچستان کے لوکل، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حامل اقلیتی طلبا کے لیے 16 سالہ تعلیم تک فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام برائے سیشن 2025 کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اقلیتی برادری کے طلبا بیف کے پینل اداروں میں زیرتعلیم ہوں درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔
4۔ اسکالرشپ پروگرام برائے ٹرانس جینڈر طلبا:
بلوچستان کے لوکل ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حامل ٹرانس جینڈر طلبا کے لیے 16 سالہ تعلیم تک فلی فنڈڈ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹرانس جینڈر طلبا جو کلاس نرسری تا ماسٹرز پروگرام سیشن 2024 میں بلوچستان یا پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں زیرتعلیم ہوں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسکالرشپ پروگرام برائے پی ایچ ڈی:
بلوچستان کے لوکل، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حامل طلبا کے لیے دنیا کی ٹاپ کیو ایس 100 یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی سیشن 2025 فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طلبا کے پاس تعلیمی سیشن 2025 میں دنیا کے کسی بھی ٹاپ رینکنگ کیو ایس یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی کے لیے متعین مضمون میں غیر مشروط درخواست داخلہ ہونا ضروری ہے، درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: موریطانیہ کا پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان
درج بالا اسکالرشپ پروگرامز کی مزید معلومات (پینل، سلیکشن کرائیٹیریا، اہلیت، اسکالر شپ پالیسز، متعین مضامین برائے پی ایچ ڈی بیف کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔