عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست مسترد کردی

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک کا احتجاج موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، اور اس دوران پارٹی قیادت کا پیغام ان تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں، عمران خان پنڈی احتجاج ختم کرنے پر شدید برہم

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی سینیئر قیادت نے 4 اکتوبر کا احتجاج اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور سیاسی کمیٹی کا فیصلہ عمران خان تک پہنچائیں گے اور بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بعض رہنماؤں کی تجویز تھی کہ لاہور، میانوالی، فیصل آباد اور بہاولنگر کے احتجاج کی کال پہلے ہی دی ہوئی ہے، اس پر توجہ دینی چاہیے اور اگلے ہفتے ڈی چوک پہنچنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سینیئر قیادت کی تجاویز عمران خان کے سامنے رکھیں، تاہم انہوں نے تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج سے متعلق آج رات تک اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp