اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول اور کالج کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی ہے، محکمہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول اور کالجوں کے خلاف کاروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کا باعث بننے والے بھٹے بنا نوٹس دیے ڈھانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تحریری عدالتی حکم کے مطابق ایل ڈی اے کو ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں اتھارٹی پہلے ہی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: لاہور شہر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری حکم  کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں شجرکاری کے حوالے سے میٹینگ منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp