ہفتہ وار مہنگائی میں ایک فیصد اضافہ، شرح 44.49 فیصد ریکارڈ

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔ برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے جبکہ کیلے فی درجن 11 روپے 52 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 2 روپے 73 پیسے، بیف 5 روپے 15 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ دال، چاول سمیت دودھ، دہی اور انڈے بھی مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے 06 پیسے سستے ہوئے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp