اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملے کے بارے میں امریکا کے صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر حملہ: امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کے حملوں کا کس قسم کا جواب دیا جائے، اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔
اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میزائل حملوں کےجواب میں اسرائیل کوایران کی جوہری تنصیبات کونشانہ بنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ پاکستان کو کس طرح سے متاثر کرسکتی ہے؟
شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کا ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ہمیں ایران کے جوہری ہتھیاروں سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اسرائیل کا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا عندیہ
دوسری جانب اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اس کے جوابی حملے کے ردعمل میں ایران نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے میں ہے، غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا، جوبائیڈن
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے گئے تھے جس کے باعث اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بینکرز میں جانے کی ہدایت کردی تھی، اور میڈیا میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ایران کے حملے کے ردعمل میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جو اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر جوابی حملہ کرنے کا اسرائیل کو حق حاصل ہے۔