اسرائیل پر حملہ: امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر حملے کی پاداش میں ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران پر کچھ مزید پابندیاں عائد ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع

انہوں نے کہاکہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا، بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔

جوبائیڈن نے کہاکہ جی سیون رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں اہم معاملات پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے بعد اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ہم ایران پر مضبوط حملہ کریں گے۔

اسرائیل کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد ایران نے کہا تھا کہ اب اگر اسرائیل نے کوئی کارروائی کی تو جوابی حملہ کرتے ہوئے اس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور حماس کی جنگ جاری ہے، جبکہ اب یہ لڑائی پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کا فریقین پر مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے پر زور،اقوام متحدہ سے بھی کردار نبھانے کا مطالبہ

اسرائیل نے غزہ کے بعد اب لڑائی کا رخ لبنان کی طرف موڑ دیا ہے، اور پے درپے حملے کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟