علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر آگئے۔ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخل ہوئے اور واپس نکلنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

 5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہوگئی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخلے اور نکلنےکی خصوصی فوٹیج اور علی امین کے بھائی فیصل امین کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، محسن نقوی

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے اور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔ اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے علی امین گنڈا پور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ مختلف صحافیوں نے ان کا ٹھکانا بتا دیا

دوسری طرف ان کی حراست اور گرفتاری کی خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل