علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، محسن نقوی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری حراست میں نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ادارے کی حراست میں ہیں۔ ہمیں جہاں ان کی موجودگی کا شک تھا وہاں چھاپہ مارا لیکن وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار حمید شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، اسلام آباد پولیس بھی علی امین گنڈاپور کو ڈھونڈ رہی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تشدد کے باعث عبدالحمید کی حالت تشویشناک تھی، جو لوگ بھی اس قتل میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ عبدالحمید شاہ کو پلاٹ اور شہدا پیکج اگلے 2 دن میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ مختلف صحافیوں نے ان کا ٹھکانا بتا دیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چھاپے سے پہلے بھاگ گئے تھے، جہاں ہمیں شک تھا کہ رات کو وہ موجود ہوں گے، وہاں 2،3 بار چھاپہ مارا، علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہوئے ہیں اور ان کو اسلام آباد پولیس ضرور ڈھونڈ رہی ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خودساختہ روپوشی میں ہیں، ان کو پی ٹی آئی بھی ڈھونڈ رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہوکر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چینی صدر کے دورے کے دوران بھی دھرنا دیا تھا، اب پھر شنگھائی کانفرنس کو ثبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔ جہاں تک گورنر راج کا مسئلہ ہے تو آئین میں سب موجود ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے انہوں نے سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انکوائری ہو رہی ہے جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے، ان کے جلوسوں میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے۔ عصر کے بعد دہشتگرد خیبرپختونخوا کے علاقوں میں گشت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں