اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے عدالت کے سامنے پیش کیا اور استدعا کی کہ ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں پولیس سپاہی عبدالحمید شاہ کی شہادت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، آئی جی اسلام آباد
عمران خان کی بہنوں کو 2 روز قبل اسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کرکے تھانہ ویمن سیکریٹریٹ منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
سیشن عدالت کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈیوٹی جج نے حکم دیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔