اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو اعزاز سے نواز دیا گیا

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو اعزاز سے نواز دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس کمانڈر علی حججی زادہ کو آرڈر آف فتح سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضائی اڈوں پر گرے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو یہ اعزاز اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن ’ایماندار وعدہ‘ کی وجہ سے عطا کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حججی زادہ کی عمر 62 سال ہے، وہ 2009 سے ایرواسپیس یونٹ کی سربراہی کررہے ہیں

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کچھ روز قبل اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کے میزائل حملے، سائرن بجنے پر اسرائیلی کہاں چھپ گئے؟

ایران کی جانب سے اسرائیل پر 6 ماہ میں یہ دوسرا براہِ راست حملہ تھا، اس سے قبل رواں برس دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں بھی ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر اتفاق

سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی

برطانوی مہم جو ایلس موریسن کا سعودی عرب کو پیدل عبور کرنے کا تاریخی سفر

صدر ٹرمپ کا ممکنہ دورۂ مصر، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

’وہ پارسل کی کال نہیں بلکہ ایک بہت بڑی مشکل کی دستک تھی’

ویڈیو

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

پشاور کی نوجوان درزن نے ضائع شدہ کپڑوں کو بنا دیا آرٹ

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، امریکا سے بھی بڑی خبر آگئی

کالم / تجزیہ

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی