ایران کے میزائل حملے، سائرن بجنے پر اسرائیلی کہاں چھپ گئے؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، جن سے بچنے کے لیے اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ہوئے۔ سائرن بجنے پر اکثر اسرائیلیوں نے عمارتوں کے اندر موجود بم پروف بنکرز میں پناہ لی اور کچھ نے سڑک کنارے ہی شیلٹرز میں اپنے آپ کو محفوظ بنایا۔

People take cover on the side of the road as a siren sounds a warning of incoming rockets on a freeway towards Jerusalem, Tuesday, Oct. 1

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، جس کے بعد زیادہ تر اسرائیلیوں نے شیلٹرز اور بنکرز میں پناہ لے لی۔

یہ پڑھیں: اسرائیل پر میزائلوں کی بارش؛ ایران نے بڑی غلطی کی، خمیازہ بھگتنا پڑے گا، نیتن یاہو

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم زیادہ تر میزائلوں کو آئرن ڈوم کی مدد سے روک دیا گیا تھا۔ جبکہ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

Israel's Iron Dome anti-missile system intercepts rockets, as seen from Ashkelon, Israel, October 1

اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے تاحال 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، لیکن میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کے لیے بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد دی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل ہر دم دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایرانی حملے کا دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور ہمارا جواب بروقت ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ، 8 اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے، ہوائی اڈوں  پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تل ابیب کے ضلع جافا میں ایران کے میزائلوں سے قبل فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ جس میں 8افراد مارے گئے ہیں۔

Rockets fly in the sky, amid cross-border hostilities between Hezbollah and Israel, as seen from Tel Aviv

ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، اور حزب اللہ کے حسن نصر اللہ کی موت کا بدلہ قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے اس حملے کے بعد اسرائیل کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا