ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو اعزاز سے نواز دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس کمانڈر علی حججی زادہ کو آرڈر آف فتح سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضائی اڈوں پر گرے، اسرائیلی فوج کا اعتراف
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو یہ اعزاز اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن ’ایماندار وعدہ‘ کی وجہ سے عطا کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حججی زادہ کی عمر 62 سال ہے، وہ 2009 سے ایرواسپیس یونٹ کی سربراہی کررہے ہیں
واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کچھ روز قبل اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ایران کے میزائل حملے، سائرن بجنے پر اسرائیلی کہاں چھپ گئے؟
ایران کی جانب سے اسرائیل پر 6 ماہ میں یہ دوسرا براہِ راست حملہ تھا، اس سے قبل رواں برس دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں بھی ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔