ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصدکم ہے۔
یہ بھی پڑھیے رواں مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کتنی نیچے آئی؟
ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1.22 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پیٹرول، 1.42ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے ایرانی پیٹرول کن راستوں سے ملک کے دیگر حصوں میں اسمگل کیا جاتا ہے؟
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پیٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔