سی ڈی اے کا ایکشن، خیبرپختونخوا ہاؤس کے مختلف بلاکس سیل کردیے

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی ہاؤس کو سیل کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں، محسن نقوی

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچے تھے جس کے بعد وہ کے پی ہاؤس میں منتقل ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ان کی گمشدگی اور گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

 

گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں جا پہنچے جہاں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب کہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیے پولیس نے جب چھاپہ مارا تو علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے، محسن نقوی

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں کل رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی تھا، آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، اور مجھے گالی دی کہ کہاں ہے وزیراعلیٰ! خیبرپختونخوا ہاؤس میں ابھی تک بندے بٹھائے ہوئے ہیں، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئی جی نے 4 ریڈ ماریں لیکن میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے کے باوجود ان کو نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہاکہ کے پی ہاؤس میں تعینات ڈی ایس پی کو بٹ مارے گئے، یہ آئی جی اسلام آباد سیاسی غنڈہ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس سے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد حکومت نے کہا تھا کہ وہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں، تاہم آج انہوں نے خود منظر عام پر آکر بتا دیا کہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی روپوش تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp