آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں کیا بجلی کے بل حکمرانوں کے وعدوں سے مطابقت رکھتے ہیں؟
محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن جن مساجد میں بجلی کے میٹر نصب ہیں اور کام کررہے ہیں ان کی تفصیل مہیا کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر کی مساجد (جن کے میٹر لگے ہوئے ہیں اور کام کررہے ہیں) کے 200 یونٹ تک کا بل آزاد کشمیر حکومت ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کی تحریک پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔