20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے سے زائد کی کمی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اچانک مہنگا کیسے ہوگیا؟

اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔ اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے شہباز شریف کا غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ

اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے،سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، سرگودھا1733 روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے، کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے، سکھر1669.91روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، پشاور1654.67روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ