نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود کو کھلائے جانے کا امکان

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیسرے ایک روزہ میچ میں امام الحق کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دونوں ایک روزہ میچوں میں شان مسعود کو نہیں کھلایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp