بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 55 رنز سے شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 55 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

بنگلہ دیش کی یہ دوسری فتح نجم الحسن شانتو کی بروقت سنچری اور مصطفیٰ الرحمان کی 5 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی۔

جمعرات کو چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شانتو کی صبر آزما 105 اور لٹن داس کی شاندار 76 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

جواب میں کیوی ٹیم ابتدائی مشکلات کے بعد مستحکم نظر آئی، تاہم پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے بعد کپتان مہدی حسن میراز نے کہا کہ یہ آسان میچ نہیں تھا، لیکن بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

ان کے مطابق وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار اور فاسٹ بولرز کے لیے غیر متوازن باؤنس فراہم کر رہی تھی، جبکہ ابتدائی وکٹیں حاصل کرنا اہم تھا۔

نیوزی لینڈ کے نک کیلی نے 59 رنز بنا کر ٹیم کو امید دلائی، تاہم وہ مصطفیٰ الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد بنگلہ دیشی بولر نے یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔

آخر میں ڈین فوکس کرافٹ کی 75 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ول او رورک نے ابتدائی اوورز میں 2 اہم وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ میں بڑھتی ہوئی تقسیم پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تشویش

بعد ازاں شانتو اور لٹن داس کے درمیان 160 رنز کی شراکت نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

لٹن داس کو جیڈن لینکس نے آؤٹ کیا، جبکہ شانتو نے 2024 کے بعد اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی اور پھر رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی شانتو نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی اور لٹن داس نے ایک اینڈ سنبھال کر بہترین کھیل پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان

بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، جس میں توحید ہردوئے کے 33 اور مہدی حسن میراز کے 22 رنز بھی شامل تھے، جبکہ بین لسٹر نے آخری لمحات میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر سیریز برابر کر دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب اگلے ہفتے چٹوگرام میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار