ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: ایرانی کھلاڑی حسین وفائی نے کوالیفائر سے تاریخ رقم کر دی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے حسین وفائی نے مسلسل 9 فریمز جیت کر رواں سال کی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کوالیفائر کی حیثیت سے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے چین کے سی جیاہوئی کو 3-10 سے شکست دی اور اب ان کا مقابلہ ہفتہ کے روز عالمی نمبر ون اور 2019 کے عالمی چیمپئن جڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ چیمپیئن میں شرکت سے محروم

عالمی درجہ بندی میں 32ویں نمبر پر موجود حسین وفائی نے ایک سینچری سمیت 50 سے زائد کے 7 مزید بریکس کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

31 سالہ حسین وفائی نے بدھ کو شیفیلڈ کے کروسیبل تھیٹر میں کھیلے گئے پہلے سیشن میں 3-1 کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 6-3 کی برتری حاصل کی، جس دوران ان کا بہترین بریک 105 رہا۔

وہ 2023 اور 2025 میں بھی اسی مرحلے تک پہنچ چکے ہیں اور اب پہلی بار کوارٹر فائنل میں رسائی کے خواہشمند ہیں۔

وفائی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک سے بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ ’اسی لیے میں ان کے لیے لڑ رہا ہوں۔ میں صرف انہیں خوش دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے اپنے چینی حریف سی جیاہوئی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن شپ، پاکستان کے کیوئسٹ نے ٹائٹل جیت لیا

’۔۔۔اس لیے ان کے خلاف جیت میرے لیے ایک شاندار کامیابی ہے، شاید کوالیفائرز کھیلنے کے بعد میں زیادہ پراعتماد تھا۔‘

یاد رہے کہ 2022 میں حسین وفائی نے شوٹ آؤٹ ٹورنامنٹ جیت کر رینکنگ ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے ایرانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ اگلے برس وہ مختصر عرصے کے لیے ٹاپ 16 میں بھی شامل رہے۔

انہوں نے شیفیلڈ میں اپنے ابتدائی میچ سے قبل کہا تھا کہ فروری میں اپنے ملک میں شروع ہونے والے تنازع کے باعث انہیں توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں