شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کے خلاف 16 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات میں  16 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں آج مسلم لیگ نون کا آفس جلانے، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے،  گلبرگ میں کینٹینر جلانے اور شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی۔

آج  کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے زیر حراست ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیے۔ شاہ محمود قریشی کا ضمنی  چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے  پیش نہیں کیا گیا۔

جبکہ دیگر برضمانت ملزمان مقدمات میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

عدالتی عملے نے  برضمانت ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

عدالت نے بتایا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف  شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

بعدازاں  پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ٹرائل کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

آج سماعت کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست  دائر کی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید برآں ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات ہیں۔  اسی طرح گلبرگ میں کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات بھی درج  ہیں۔

کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کا مقدمہ نمبر 1078/23 تھانہ نصیر آباد میں درج ہے جبکہ  تھانہ سرور روڈ میں شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ نمبر 97/24 بھی درج ہے ۔

اس کے علاوہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کیخلاف  مقدمہ نمبر 366/23 اور مقدمہ نمبر 367/23 درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں