کراچی: منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، ساؤتھ زون پولیس نے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کیا جن سے ڈھائی کلو منشیات برآمد ہوئی۔

یہ بھی پرھیں: منشیات اسمگلنگ میں ملوث این جی او بے نقاب، سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

انہوں نے پولیس کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، گرفتار کی گئی خواتین کے قبضے سے 1030 گرام افیون ، 1210 گرام چرس اور 255 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ گرفتار خواتین کی شناخت گنج خاتون زوجہ بھائی خان، مریم زوجہ قادر بخش جبکہ تیسری خاتون اقرا زوجہ عامر کے ناموں سے ہوئی ہیں، تینوں خواتین مسافر بس کے ذریعے کراچی منشیات منتقل کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار خواتین کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی