کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5ڈاکو ہلاک ہوئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ 2 موٹرسائیکلوں پر ڈاکو علاقے میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

انہوں نے بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، تو تبادلے میں 5ڈاکو ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

طارق مستوئی نے بتایا کہ علاقہ مکین ڈاکوؤں کے گینگ سے کئی روز سے پریشان تھے، علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا گیا، خیرآباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے گھیرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ہلاک ہونے والے 5ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار

واضح رہے پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا، علاقہ مکین کئی روز سے پریشان تھے اور پولیس کو ان کی کارروائیوں کا علم تھا کیونکہ ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں متعدد گھر لوٹ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار