صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں، علی امین گنڈاپور

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے  کہا ہے کہ وہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

صوبائی  کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے  کہا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہمارے پُر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، ہمارے باوردی پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح ہمارے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ان پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے فوج سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ’ ہماری ریسکیو کی مشینری کو بھی غیر قانونی طور پر قبضے میں لیا گیا ہے، بحیثیت وزیر اعلیٰ میں جہاں جاؤں گا، میرے ساتھ اہلکار  اور دیگر درکار مشینری ساتھ جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں فسطائیت کی گئی، غیر قانونی طور پر ہماری املاک کو توڑا گیا، اس پر قانونی چارہ جوئی کے لیے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں گے۔ کے پی ہاؤس میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کی فسطائیت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

’ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب