حقوق کے نام پر ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں، پی ٹی ایم کی سہولت کاری پر کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے، پی ٹی ایم کے جرگہ کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، لیکن کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے، اب جو بھی ان کی سہولت کاری کرے گا اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کی پی ٹی ایم پر پابندی، امن و امان کے لیے خطرہ قرار

وزیر داخلہ نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لانا جرگہ نہیں ہوتا، ایک طرف جرگہ تو دوسری طرف عدالت کا کہہ رہے ہیں، ان کی جانب سے ریاستی اداروں اور حکومتوں کو گالیاں دی جارہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ حقوق کی بات ضرور کریں لیکن ساتھ میں بندوق اٹھانے کی بات نہ کی جائے، حکومت حقوق کی بات پر بیٹھنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم پر پابندی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 54 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے، فسادیوں کے لیے کسی طور پر معافی نہیں ہوگی، جو بھی پی ٹی ایم کو پابندی کے بعد سہولت کاری فراہم کرے گا وہ پکڑا جائے گا، پھر اس کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہوگا۔

محسن نقوی نے کہاکہ پی ٹی ایم کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے جس کے ثبوت سامنے لائیں گے، ان کا ایجنڈا دیکھیں ان کو بیرون ملک سے ڈاکیومنٹریز بنا کر دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ فساد برپا کرنے کی کوشش کی گئی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ گالیاں دیتے جائیں اور ریاست کچھ نہ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک میں آنے سے روکنا تھا، انہوں نے رات کہاں گزاری یہ انہی سے پوچھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں کالعدم پی ٹی ایم کے جرگے کے مقام پر پولیس او سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 3 افراد جاں بحق

محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبائی حکومت اگر پولیس سے اختیارات واپس لیتی ہے تو اس کے نتائج خود سامنے آجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں