سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز کی سربراہی میں پاکستان پہنچنے والے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ترقی کے مشن میں آپ کے ساتھ ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی شہباز شریف سے گفتگو
سعودی عرب کا وفد نور خان ایئربیس پر اترا جہاں وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، جبکہ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی استقبال کے لیے پہنچے۔
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد, سعودی کے سرمایہ کاری کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں کا وفد تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا. pic.twitter.com/Lxgam0YecN
— WE News (@WENewsPk) October 9, 2024
سعودی عرب کے وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں پہنچنے والا وفد 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، اس کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری صدر مملکت اور وزیراعظم سے ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔