شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے کے ڈاکوؤں نے سندھ کے علاقے شکار پور کے قریب فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سہراب اوڈھو ملزمان کی گرفتاری کے لیے جارہے تھے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ٹاؤن چک کے علاقے میں فائرنگ کی جس کی زد میں وہ آگئے۔

یہ بھی پڑھیں سکھر پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری، ایک مغوی بازیاب

صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایس ایچ او کو شہید کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہید ہونے والے ایس ایچ او کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے۔

دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم سے اچھے تو ڈاکو نکلے‘، کچے کے ڈاکوؤں کے یوٹیوب چینل پر صارفین کے تبصرے

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا ہے کہ ایس ایچ او کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: ججز کی سینیارٹی کا اصول کسی اور مقدمے میں طے کریں گے، آئینی بینچ کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج: مانیٹرنگ سیل قائم، احتجاج میں کون کتنے بندے لایا سب دیکھا جائے گا

24 نومبر احتجاج: پولیس کو ٹارگٹ کیا جائیگا، پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ کا ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف، تسلسل جاری رکھنے کا فارمولہ بھی بتا دیا

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کی حیثیت چیلنج کرنے سمیت 4 مختلف درخواستیں خارج

ویڈیو

24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا، شیر افضل مروت

وی ایکسکلوسیو، بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی، شیر افضل مروت

پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف

کالم / تجزیہ

ڈیل کا منتظر انقلاب

چین سے کچھ اقوالِ زریں بھی امپورٹ کر لیں

کیا رنگ لائے گا ایک اور احتجاج؟