پی ٹی آئی احتجاج: مانیٹرنگ سیل قائم، احتجاج میں کون کتنے بندے لایا سب دیکھا جائے گا

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاجی تحریک کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کرلیا، جس میں دیکھا جائے گا کہ احتجاج میں کون کتنے بندے لایا، اور مظاہرے میں کون منزل تک پہنچا یا راستے سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ سیل نے کارکنوں کی لسٹوں کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے، سنٹرل ڈسٹرکٹس میں مرد و خواتین کی الگ الگ ٹیمیں بنائی گئیں ہیں۔ ہر ممبر صوبائی اسمبلی اور ایم این اے کو مانیٹر کیا جائے گا اور مانیٹرنگ ٹیموں کو خفیہ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 24نومبر احتجاج:40 ہزارآنسوگیس شیلز کیساتھ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی سے نمٹنے کے لیے تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ سیل خیبرپختونخوا کے قافلوں کو لیڈ کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہوگا، مانیٹرنگ سیل ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر میں کام کرے گا۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہیں اور  عمران خان کے کہنے پر احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے وہیں سے ہدایات جاری کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو، بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی، شیر افضل مروت

عمران خان نے بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کی ہدایات دی ہیں، جس کے تحت وہ صوبے سے منتخب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ذمہ داریاں تفویض کررہی ہیں۔

واضح رہے 24نومبر کو تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، اس حوالے سے ایم این ایز کے لیے 10ہزار اور ایم پی ایز کے لیے 5ہزار افراد کو اسلام آباد تک لانے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی منتخب نمائندوں کے ذمے رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘