سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ نے ادائیگی کرنے کا نظام بدل دیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ’ایکس‘ نے بتایا ہے کہ تخلیق کاروں کے لیے ادائیگی اب پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں ہوگی۔
Creators! We’re excited to unveil our biggest update to Creator Revenue Sharing yet.
Payouts are increasing and you’ll now be paid based on engagement with your content from Premium users – not ads in replies.
Here’s what’s changing:
— X (@X) October 9, 2024
پیغام میں مزید کہا گیا کہ اب پریمیئم یوزرز کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پریمیم صارفین کی طرف سے آپ کے مواد کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی۔
ایکس کے مطابق جب آپ کے فالورز ایکس پریمیئم کو سبسکرائب کرتے ہیں تو وہ براہِ راست آپ کی حمایت کرتے ہیں۔
ایکس کے مطابق مجموعی طور پر جتنی زیادہ پریمیم سبسکرپشنز ہوں گی، اتنی ہی زیادہ آمدنی آپ کو ملے گی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔
ایلون مسک نے ایکس کو 2024 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز سے بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔