14 اکتوبر کے بعد نان فائلر کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی، چیئرمین ایف بی آر نے خبردار کردیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے، اس کے بعد نان فائلر کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے پاس ڈیٹا موجود ہے، اس کی بنیاد پر رواں برس میں اہم اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کیوں کی؟

راشد لنگڑیال نے کہاکہ یہ درست ہے کہ نان فائلرز بڑا مسئلہ ہیں مگر اس سے بڑھ کر مسئلہ انڈر فائلرز ہیں، ایف بی آر کے پاس غلط ڈیٹا جمع کرانا قانوناً جرم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیاں سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، آگے جاکر نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں، جبکہ ہمارے ہاں ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیاں بھی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، بینک میں چوری کرنا اور ایف بی آر میں غلط ریٹرنز جمع کرانا ایک جیسا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں بڑے ریٹیلرز کی غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع پر ایف بی آر کیا انعام دے گی؟

انہوں نے کہاکہ کسٹم سائیڈ پر اسمگلنگ کا بہت بڑا ایشو ہے، تاہم کسٹم کی پورٹس پر کام ہورہا ہے جو دسمبر تک فعال ہوجائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن 3 یا 6 ماہ کا کام نہیں، اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی