شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے تمام اسپتال کھلے رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتال کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے اسپتال بھی کانفرنس کے دوران 3 دن کھلا رہے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے اسپتال ڈاکٹر سرتاج علی نے اسپتال کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ (ایس سی او) اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ نے گزشتہ روز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسپتال میں ہائی الرٹ 13 تا 17 اکتوبر تک نافذ رہےگا۔

مزید پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس، ایرانی صدر شرکت نہیں کریں گے

شفٹ سٹاف، ایمرجنسی سٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔ جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں سٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی۔ عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم