جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ HE میں ہیں نہ SHE میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان
پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے آج آئینی ترمیم کے لیے مسودہ فراہم کیا ہے، ہم آج ہی اس پر غور کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ہماری تجاویز بھی قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں، ہم چاہتے ہیں کہ انیسویں ترمیم کو ختم کرکے 18ویں ترمیم کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
پی ٹی ایم کے جرگے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف پشاور ہائیکورٹ کا حکم ہے جلسہ نہیں ہونا چاہیے، دوسری طرف جلسے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ ’صوبائی حکومت ہی میں ہے نا شی میں‘۔
یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہاکہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہونا چایے کیونکہ اس سے کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔