نسیم شاہ کی اروشی روٹیلا کو شادی کی پیشکش ؟

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو نہیں جانتے تاہم ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بالواسطہ طور پر اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

 نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی پیغام دیں؟ اس پر نسیم شاہ نے مسکرا تے ہوئے جواب دیا کہ میرے پیغام کو آپ لوگ وائرل کر دیں گے۔ پھر کہا اگر دلہن تیار ہے تو شادی کر لیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے رواں برس فروری میں اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اروشی کا نام ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کیساتھ لیا جاتا رہا ہے۔ وہ بھارتی کرکٹر رشبھ پینٹ کیساتھ انسٹا گرام پوسٹس پر خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟