ٹی20 ورلڈ کپ: شکست کے بعد سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا، اہلیہ نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی شکست کے بعد آن لائن ہراسانی کے خلاف سخت بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے غصے کا نشانہ کھلاڑیوں کے خاندان خاص طور پر بچوں کو نہ بنائیں۔

انگلینڈ کی فتح کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں  کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالم گلوچ کرنے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے۔

اگرچہ میچ کے بعد کی تنقید ہائی پریشر ٹورنامنٹس میں معمول کی بات ہے لیکن بعض صارفین نے اسے ذاتی حملوں اور سلمان علی آغا کے خاندان کو  دھمکیوں تک بڑھا دیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ خود کو دہراتی ہے تو پاکستان کا چانس ’پکا‘ سمجھیں، جانیے کیسے؟

ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

ممکنہ منظرنامے کے مطابق اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم ہو جائے، انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے اور سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی بارش یا کسی اور وجہ سے بے نتیجہ رہے تو پوائنٹس کی برابری کی صورت میں معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جائے گا۔

اس تناظر میں کہا جارہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑے تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکتا ہے، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

یوں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار نہ صرف اپنے میچ کے نتیجے بلکہ انگلینڈ کی فتوحات کے مارجن اور دیگر میچوں کے ممکنہ نتائج پر بھی ہوگا۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اب آئندہ میچوں پر مرکوز ہیں جہاں ہر رن اور ہر وکٹ کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!