2 شادیوں کے تجربے کے بعد فاروق ستار نے مردوں کو کیا نصیحت کی؟

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی ذاتی زندگی اور دو شادیوں کے تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دو بیویاں رکھنے کے لیے ہمت چاہیے اور یہ ہمت صرف اسی کو حاصل ہے جو ایم کیو ایم میں خدمات انجام دے رہا ہو۔ میں کسی مرد کو یہ مشورہ نہیں دوں گا کہ اگر وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش ہے تو دوسری شادی کرے۔ یہ ذاتی فیصلہ ہے اور میری دوسری شادی بھی ایک ذاتی انتخاب تھی۔ اگر کوئی محبت میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دوسری شادی سے بچنے کے لیے کوئی بڑا مقصد تلاش کرے۔

ایک اور موقع پر میزبان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی دو شادیاں ہیں جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ جب بھی میری صورتحال اچھی ہوتی ہے ذوہیب میری دو شادیاں ذکر کر دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدہ ایک ماحولیاتی کارکن ہیں اور اسلام آباد میں رہتی ہیں جبکہ ان کی دوسری بیوی کراچی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے مزید مذاق میں کہا کہ میں اکثر انہیں بتاتا ہوں کہ میرے پاس لاہور میں بھی رکھنے کا آپشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم