ایس سی او اجلاس: وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی ڈی چوک آنے کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا

شاہراہ دستور کے مقام پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ایس سی او کانفرنس خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کانفرنس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اسلام آباد میں فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جو 14 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

کانفرنس سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں تزئین و آرائش کے ساتھ جگہ جگہ سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ