شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ کا سربراہی اجلاس منعقد ہونا ہے، اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور وی وی آئی پیزشرکت کریں گے، کانفرنس سے ایک روز قبل ہی بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کی بنا پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے تمام اسپتال کھلے رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں (راولپنڈی و اسلام آباد) میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے، اس دوران دفاتر اور اسکولز بند رہیں گے جبکہ مختلف شاہراہوں کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا جائے گا، کانفرنس کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا یے، شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے اسلام آباد پولیس کے 7 ہزار 520 اہلکار تعینات کی جائیں گے، جبکہ پاک رینجرز کے 800 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس، ایرانی صدر شرکت نہیں کریں گے

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وی نیوز کو بتایا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کا جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے راستے ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات سمیت تمام روٹس کھلے ہوں گے، اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے افراد نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔

 فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور طلبا کی توقعات؟

⁠کرنل شیرخان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج استعمال کریں، لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج موٹر وے استعمال کرے۔

ترجمان نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مزید بتایا کہ سیکیورٹی افسران اور اہلکار 2 شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، تمام افسران اپنے زیر کمانڈ علاقے میں کانفرس سے پہلے خصوصی سرچ آپریشن کریں گے، افیسرز پاک رینجرز ،پاک فوج اور احساس اداروں کے ساتھ ہوٹلز اور کانفرنس کی وینیو کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ٹریفک کے متبادل روٹ پلان کے حوالے سے کہا کہ جہاں جہاں سڑکیں بند کی جائیں گی، وہاں متبادل راستے شہریوں کی آسانی کے لیے وضع کیے گئے ہیں، متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگی۔

سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 585 سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ